رانا وحید/ زین طاہر چوہدری/ علمدار حسین زیدی،نوائے وقت
ساہیوال: کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کا چیف افیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد کے ہمراہ شہر بھر کے مختلف پوائنٹس اور گلی محلوں کا سرپرائز وزٹ ۔عید الاضحی پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے فیلڈ میں متحرک صفائی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ۔ کمشنر فرید ٹاؤن، مڈھالی روڈ،سٹی صدر روڈ، گولچکر،طارق بن زیاد کالونی، کوٹ خادم علی 86/6R، 82/6R، بیری والا چوک بھی گئے۔گلی محلوں اور چوکوں میں قربانی کرنے پر اظہار ناراضگی اجتماعی قربانی کے پوائنٹس اور ویسٹ کلیکشن پوائنٹس کا بھی دورہ۔