عمران خان نے اعظم سواتی کو سینیٹ اور محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

پارلیمانی رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سینیٹ میں اعظم سواتی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کو نامزد کر دیا ہے۔میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کر دیا۔

نوائے وقت اور ڈان ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آنے والوں کو اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی سے متعلق آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے نامزدگی پر مزید مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے، اعظم سواتی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے ابتک کے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا پانے کے باعث پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب ناصرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے محروم ہوگئے تھے بلکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے بھی انہیں ہٹا دیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے عدالت کے فیصلے کے بعد عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس کے خلاف دونوں رہنماؤں نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *