اشرافیہ کے مزے:پاکستان کیلئے اقوام متحدہ کی 6 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد

انٹرنیشنل رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

جینوا:اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی بنیادوں پر 6 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یو این سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق یہ رقم ہنگامی امدادی فنڈ سے جاری کی گئی ہے تاکہ متاثرہ افراد کو سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

پاکستان میں گزشتہ دس روز کے دوران بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 400 سے زائد افراد جاں بحق، تقریباً 190 زخمی اور 20 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

متاثرین کو پناہ گاہوں، طبی امداد، نقد معاونت، حفظانِ صحت کے سامان اور پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے، خصوصاً خواتین اور بچیوں کے تحفظ پر زور دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *