سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی ، اوکے ٹی وی رپورٹ
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں ایس ایچ اوز کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کرپشن میں ملوث ہونے اور جرائم پیشہ عناصر سے روابط رکھنے پر چھ اہلکاروں کو معطل بھی کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع میں پولیس کو جدید اسلحے کے ساتھ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبے کے حساس اضلاع میں ابتدائی طور پر ایس ایچ اوز کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جہاں دہشت گردی کے خدشات زیادہ ہیں۔