محکمہ ایجوکیشن نے سکول کو کربلا بنا دیا، بلڈنگ خستہ حالی کا شکار

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ,ڈان ٹی وی

ساہیوال: ساہیوال کے نواہی علاقہ ہڑپہ کہ گورنمنٹ مشن ہائی سکول 148 نائن ایل عرصہ دراز سے محکمہ ایجوکیشن کی عدم توجہ کی وجہ سے سکول کی بلڈنگ خستہ حالی کا شکارجو کسی بھی وقت ہاتھ سے کا شکار بن سکتی ہے۔ بلڈنگ جگہ جگہ سے کریک ہو چکی ہے۔ سکول کے کمروں کی چھتیں بہت پرانی اور بوسیدہ ہو چکی ہیں۔ حالیہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے بارش کا پانی چھتوں سے چونا شروع ہو گیا تھا۔ جس کی وجہ سے بچے کلاس روم میں نہیں مجبورا سکول میں بچوں کو چھٹی دینا پڑتی تھی تاکہ کوئی حادثہ درپیش نہ ہو جائے۔ سکول پرنسپل کا کہنا ہے ہم اپنی مدد اپ کے تحت سکول میں کوئی بھی کام ہو خود اپنی مدد اپ کرواتے ہیں۔ حکومت ہمیں کوئی فنڈ فراہم نہیں کرتی۔ جس سے ہم سکول کی بلڈنگ مرمت کروا سکیں ۔ سکول میں پینے والے پانی کی عدم موجودگی کی وجہ سے بچے پیاسے رہتے تھے۔ اس لیے ہم نے اپنی مدد اپ کے تحت سکول میں پانی والی موٹر لگوائی اور سکول کے واش روم عرصہ راز سے بند پڑے تھے جن کو اپنی مدد اپ کے تحت مرمت کروا کے بچوں کے لیے صاف کروایا ہے۔ محکمہ تعلیم ساہیوال کے اعلی حکام کو چاہیے کہ نوٹس لے کر جلد سے جلد بلڈنگ کی ری کنسٹرکشن کروائی جائے اور کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے ۔بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے سکول میں تو جاتے ہیں مگر مجبورا ان کو زمین پر بیٹھ کر کھلے اسماں کے تلےہمارے بچے پڑھنے پر مجبور ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *