نور فاطمہ افضل نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لاہور:پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو سمیت کوچنگ سٹاف کے دیگر ارکان کو گزشتہ ساڑھے تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جا سکیں جس کے باعث کوچنگ سٹاف مالی مشکلات کا شکار ہے۔
پیرو (Peru) سے تعلق رکھنے والے قومی فٹبال ٹیم کے کوچ نولبرٹو سولانو کو رواں برس جولائی/اگست میں قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا اور انہیں پاکستان فٹبال ٹیم کی کوچنگ اور تربیت کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔
تاہم فیفا کی جانب سے فنڈز کے اجراء میں تاخیر اور اکاؤنٹس سے متعلق مسائل کے باعث ہیڈ کوچ سمیت کوچنگ سٹاف کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں ہو سکیں۔