نوجوانوں نے شادی میں رقص کے بہانے خواجہ سرا کو بلایا، ایک نے ریپ کا نشانہ بنایا، دوسرا پہرا دیتا رہا
نمایندہ نوائے وقت ،ڈان ٹی وی ،اوکے ٹی وی رپورٹ
بہاولنگر: مروٹ میں پولیس نے خواجہ سرا کو ریپ کا نشانہ بنانے اور لوٹنے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ شادی کی تقریبات میں ناچ کر روزی کمانے والا خواجہ سرا 6 ستمبر کو علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے مروٹ میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ گاؤں 314-ایچ آر کے دو نوجوان وہاں آئے اور اسے شادی کی تقریب میں رقص کے لیے بلانے کا بہانہ بنایا۔
اسی دوران ایک نوجوان نے زبردستی خواجہ سرا کا ریپ کیا جبکہ دوسرا پہرہ دیتا رہا، خواجہ سرا کی چیخ و پکار سن کر لوگ جب موقع پر پہنچے تو دونوں ملزمان متاثرہ شخص کا بٹوہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔