صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت “اقلیتی ہفتہ” کی تقریبات سے متعلق انتظامات کا جائزہ اجلاس

شہزادہ عالمگیر بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

لاہور:صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت ان کے کیمپ آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 7 تا 11 اگست 2025 کو منائے جانے والے “اقلیتی ہفتہ” کی تقریبات سے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کے سیکرٹری فرید احمد تارڑ، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی فلبوس کرسٹوفر ایم پی اے، ایم پی اے ایمانوئل آتھر، شکیلہ جاوید آرتھر، طارق مسیح گل، وسیم انجم، سیکشن آفیسر ایڈمن HR&MA سمیت دیگر اہم شخصیات اور محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اقلیتی ہفتہ کا باقاعدہ آغاز 7 اگست کو ایک رنگا رنگ قافلے سے ہوگا جو ڈبل ڈیکر بسوں پر ریگل چوک میں واقع “کیتھیڈرل چرچ آف پاکستان” سے روانہ ہوگا۔ افتتاحی موقع پر شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ قافلہ مختلف مذہبی مقامات بشمول کرشنا مندر، گوردوارہ ڈیرہ صاحب، بادشاہی مسجد ، مزار اقبال اور آخر میں مینارِ پاکستان تک جائے گا جہاں بڑی تقریبات منعقد ہوں گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 8 اگست کو ایک یونیورسٹی میں اقلیتوں سے متعلق پروگرام ، 9 اگست کو الحمرا میں ایک اہم سیمینار کا انعقاد جبکہ 10 اگست کو اقلیتی برادری کا “سپورٹس ڈے” منایا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیاحت 04 ڈبل ڈیکر بسوں کا انتظام کرے،ٹریفک پولیس ٹریفک کے بہاؤ کو رواں رکھنے کے لیے مکمل حکمت عملی ترتیب دے،

اجلاس میں محکمہ سیاحت، واسا، پی ایچ اے، متروکہ وقف املاک بورڈ، اوقاف، محکمہ داخلہ، ڈی جی پی آر، والڈ سٹی اتھارٹی، لاہور پولیس اور ٹریفک پولیس کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *