شدت پسندوں نے پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا

بیورو چیف نوائے وقت ڈان ٹی وی

باجوڑ:ضلع باجوڑ میں ایک اور واردات، شدت پسندوں نے خالی پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دی، گزشتہ رات تاریکی میں تحصیل سلارزئی کے علاقہ ڈھیرہ کئی میں چیک پوسٹ پر حملے سے پولیس چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ کو 7 مہینے پہلے خالی کیا گیا تھا اور نفری کو قریبی چیک پوسٹوں کو منتقل کیا گیا تھا، اس دوران رات کی تاریکی میں شدت پسندوں نے خالی پولیس چیک پوسٹ بارودی مواد سے اڑا دی، اب اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *