عسکری اداروں کی آشیرواد؟:ریحام خان کا ’پاکستان ریپبلک پارٹی‘ کے قیام کا اعلان

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

اسلام آباد:گذشتہ دو برس کے دوران ریحام خان کی پارٹی کے علاوہ تین نئی سیاسی جماعتوں کا اعلان ہوا ہے، لیکن ریحام خان پہلی خاتون نہیں ہیں جنہوں نے کوئی جماعت بنائی ہو۔

گذشتہ دو برس کے دوران ریحام خان کی پارٹی کے علاوہ تین نئی سیاسی جماعتوں کا اعلان ہوا ہے، لیکن ریحام پہلی خاتون نہیں ہیں جنہوں نے کوئی جماعت بنائی ہو۔

گذشتہ روز ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھنے کے بعد ریحام خان پانچویں خاتون بن گئی ہیں، جو کسی سیاسی جماعت کی سربراہ ہیں۔ ان سے قبل بھی پاکستان میں خواتین سیاسی جماعتوں کی بنیاد رکھ چکی ہیں۔

پاکستان میں سیاسی جماعت کا قیام کوئی نئی بات نہیں ہے۔ البتہ دو برس میں چوتھی سیاسی جماعت کی تخلیق ضرور ایک ریکارڈ ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بھی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا ہے اور ان کی سیاسی جماعت کا نام ’پاکستان رپبلک پارٹی‘ ہے۔

ریحام خان کی رپبلک پارٹی سے پہلے پچھلے دو سالوں میں ’استحکام پارٹی،‘ ’تحریک انصاف پارلیمینٹیرین‘ اور پھر ’عوام پاکستان پارٹی‘ وجود میں آئیں۔

امکان ہے کہ سابق وزیراعظم کے پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار بھٹو جونیئر بھی جلد اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کریں گے۔

مذکورہ بالا ’استحکام پارٹی‘ اور ’تحریک انصاف پارلیمینٹیرین‘ کی شاخیں تو تحریک انصاف سے پھوٹیں، جبکہ عوام پاکستان پارٹی کی داغ بیل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈالی۔

خواتین کی بات کریں تو ریحام خان پانچویں پاکستانی خاتون ہیں جو کسی سیاسی جماعت کی سربراہ ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *