پشاور : تماشہ سیزن 4 کے فاتح سیف علی خان کوایک خصوصی تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا

پشاور بیوروچیف نوائے وقت، ڈان ٹی وی

پشاور:وزیر اعظم پاکستان کے کوارڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان کے فوکل پرسن برائے خیبر پختونخوا دانیال احمد پراچہ اور جنرل منیجر، پی ٹی وی، پشاور نے آج ایک خصوصی تقریب میں تماشہ سیزن 4 کے فاتح سیف علی خان کو ایوارڈ پیش کیا۔
پریس ریلیز کے مطابق ایوارڈ دینے کی یہ تقریب نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی پختونخوا کے نوجوانوں کی میڈیا انڈسٹری میں نمایاں کارکردگی اور مثبت تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے کی ایک اہم کڑی تھی۔
تقریب میں موجود معزز مہمانوں نے سیف علی خان کی محنت، جذبے اور مسابقتی ماحول میں شاندار کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان آرٹس، کلچر اور میڈیا انڈسٹری میں بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور حکومت ہر فورم پر اُن کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔
فوکل پرسن دانیال احمد پراچہ نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں۔ ہمیں اُن کی مدد، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھنے چاہئیں۔
جنرل منیجر پی ٹی وی پشاور نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایسے پروگرام نہ صرف نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع دیتے ہیں بلکہ میڈیا انڈسٹری میں صحت مند مقابلے کی فضا بھی قائم کرتے ہیں۔
اختتام پر سیف علی خان کو مستقبل کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ نوجوانوں کے لیے ایک مثبت مثال کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *