“یہ کیس یہاں ممکن نہیں، بہاولپور لے جائیں یا پھر پرائیویٹ اسپتال کا رخ کریں،”ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر
ملک تنویر کھوکھرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
حاصل پور:ٹی ایچ کیو ہسپتال حاصل پور میں غریب محنت کش شہری کو اپنی اہلیہ کی ڈلیوری کے علاج کی سہولت دینے سے انکار کر دیا گیا۔ ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر نے متاثرہ شہری کی ایک نہ سنی اور دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ “یہ کیس یہاں ممکن نہیں، بہاولپور لے جائیں یا پھر پرائیویٹ اسپتال کا رخ کریں۔”
متاثرہ شہری مہر احمد شیر نے بتایا کہ حاصل پور کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے باعث مریض دھکے کھا رہے ہیں، جبکہ ڈاکٹر اور عملہ لاکھوں روپے تنخواہیں لینے کے باوجود عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے ذمہ داری سے جان چھڑاتے ہیں۔
شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ نااہل ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے تاکہ غریب عوام کو علاج معالجے کی بنیادی سہولتیں میسر آسکیں۔