ساہیوال واسا چار زونوں میں تقسیم ، مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں، ایم ڈی واسا تنویر سندھو

رانا وحید بیورو چیف ڈان ٹی وی

ساہیوال:ساہیوال واسا کم وسائل کے باوجود شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے اور ہم شہریوں کے مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔ ہماری ٹیم لاہور واسا کی طرز پر ساہیوال واسا کم مدت میں شہریوں کو وہ سہولیات مہیا کرے گی جو لاہور واسا مہیا کر رہی ہے۔ یہ بات ایم ڈی واسا تنویر سندھو نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیحات میں شہریوں کو صاف پانی اور گٹروں کی صفائی ہے۔ ہمارے افسران اور عملہ ہمہ وقت شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ ساہیوال واسا کو چار زونوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے اور ہر زون کا انچاج سب انجینیئر ہے۔ بلدیہ ساہیوال کی طرف سے جو مشینری مہیا کی گئی ہے اس کا اچھی طرح استعمال کر کے عوام کی خدمت میں کوشاں ہے۔ ہم نے 15 اگست کو چارج سنبھالا اور نیک نیتی کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے اور ہموقت ہمارے افسران اور ملازمین لوگوں کی دادرسی اور مشکلات کا ازالہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *