کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ڈان ٹی وی

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس۔ اوکاڑہ شہر میں گول چکر اور متصل بازاروں صدر بازار، ریل بازار، کچہری بازار اور ہسپتال بازار میں سیوریج کے لئے ڈرینز کی تعمیر اور ضیا شہید لائبریری سے متصل پارکنگ میں ٹف پیورز کی تنصیب کے نظر ثانی شدہ منصوبے کی منظوری۔ منصوبے کی لاگت 7 کروڑ 49 ہزار سے 12 کروڑ 14 لاکھ روپے ہو گئی جس سے گول چکر مسجد اور چاروں بازاروں کا سیوریج کا مسئلہ مستقل بنیادوں پرحل ہو جائے گا۔ ڈاکٹر آصف طفیل نے ایم ڈی واسا اوکاڑہ کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں سیوریج ڈالنے کی جاری مختلف سکیموں کا خود جائزہ لیں تاکہ پورے سسٹم کو مؤثر طریقے سے چلایا جا سکے۔ اجلاس میں اوکاڑہ شہر کے چار بڑے بازاروں صدر بازار، ریل بازار کچہری بازار اور ہسپتال بازار کی تزین و آرائش کے لیے 35 کروڑ روپے منصوبے اور دیپال پور شہر کے بازاروں کی تزین و آرائش کے 15 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری مزید غور کے لیے موخر کر دی گئی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو مقامی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *