چور نالوں پنڈھ کالی : الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 2 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشتگردی عدالت سے سزاؤں پر تحریک انصاف کے 2 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے پی پی 115سے شاہد جاوید کو نااہل قرار دیدیا۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 116سے محمد اسماعیل کو نااہل قرار دیدیا، الیکشن کمیشن نے دونوں ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے نشستوں کو خالی قرار دیدیا۔

یادرہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں ایم پی ایز کو دو سال کی سزا سنائی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *