علی امین گنڈاپور کا ہاتھ سے تحریری استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا کو موصول

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سردار علی امین خان گنڈاپور کا ہاتھ سے تحریری استعفیٰ گورنر ہاوس پہنچا دیا گیا ہے۔

استعفیٰ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر ر مصدق عباسی نے گورنر ہاوس پہنچایا اور کیئر ٹیکر عمران خان کو حوالے کیا۔ کیئر ٹیکر نے استعفیٰ وصول کر کے رسید بھی جاری کر دی، جس میں وقت دوپہر 2:30 بجے درج ہے۔

حکام کے مطابق آئینی و قانونی طریقہ کار کے مطابق استعفیٰ کی جانچ پڑتال کے بعد اسے عمل میں لایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *