وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز

بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی 24 اکتوبر بروز جمعہ سے عوامی رابطہ مہم کا باضابطہ آغاز کریں گے۔

  • 24 اکتوبر (جمعہ) کو وزیراعلیٰ ضلع چارسدہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
  • 25 اکتوبر (ہفتہ) کو وہ ضلع خیبر، تحصیل باڑہ میں امن جرگے کی سربراہی کریں گے۔
  • 26 اکتوبر (اتوار) کو وزیراعلیٰ ضلع کرک کا دورہ کریں گے اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی دورے کے دوران 9 مئی اور 26 نومبر کے شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کریں گے اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *