سموگ ایک سنگین ماحولیاتی مسئلہ، نمٹنے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا ڈویژنل انوائرمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال : کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ سموگ ایک سنگین ماحولیاتی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں صنعتی آلودگی پر کنٹرول، ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور عوامی آگاہی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہم مربوط ہو کر کام کرنا ہوگاپ۔ وہ اپنے دفتر میں ڈویژنل انوائرمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید، ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام اضلاع کی سطح پر جاری انسدادی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں سموگ سے بچاؤ کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔ شہریوں میں سموگ کے صحت پر مضر اثرات کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے واک، سیمینارز، مساجد میں اعلانات اور پمفلٹ کی تقسیم جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تحفظ ماحولیات کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ مؤثر حکمت عملی کے تحت سموگ کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مربوط کوششوں کے ذریعے اس ماحولیاتی چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے اور شہریوں کو بہتر، صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *