53 رکنی اسمبلی میں اب پیپلز پارٹی کو 27 اراکین کی حمایت حاصل، مسلم لیگ (ن) 9، تحریک انصاف 5، اور وزیر اعظم انوارالحق کی قیادت میں پی ٹی آئی کے منحرف گروپ کی تعداد صرف 10 رہ گئی
سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر فارورڈ بلاک کے 10 ارکان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا جس کے بعد پیپلزپارٹی کو حکومت سازی کے لیے درکار مطلوبہ تعداد پوری ہوگئی۔
ابتدائی طور پر آزاد کشمیر حکومت کے 5 وزرا نے پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
53 رکنی اسمبلی میں اب پیپلز پارٹی کو 27 اراکین کی حمایت حاصل ہے، اس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے 9، تحریک انصاف کے 5، اور 2 علاقائی جماعتوں کے ایک ایک رکن ہیں۔
وزیر اعظم انوارالحق کی قیادت میں پی ٹی آئی کے منحرف گروپ کی تعداد کم ہو کر 10 رہ گئی ہے۔