ہسپتال بھی منافع خوروں سے محفوظ نہیں ہیں:ٹیچنگ اسپتال ساہیوال کی کینٹین پر زائد المعیاد کولڈ ڈرنکس برآمد ، دودھ بھی مضر صحت ،جرمانے کی رسمی کاروائی

رانا وحید بیورو چیف نوائَے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال:ٹیچنگ اسپتال ساہیوال کی کینٹین پر زائد المعیاد کولڈ ڈرنکس برآمد۔ دودھ بھی مضر صحت نکل آیا ۔جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ اسپتال ساہیوال کی کینٹین پر عرصہ دراز سے مختلف اشیاء کےمقرر کردہ حکومتی نرخوں سے زائد نرخ وصول کئیے جارہے ہیں اور کھانے پینے کی اشیاء ناقص فروخت کی جاتی ہیں جس پر فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مارکر زائد المعیاد کولڈ ڈرنکس برآمد ہوئیں اور چائے بنانے اور مریضوں کے استعمال کے لئیے فروخت کیا جانے والا مضر صحت دودھ بھی برآمد ہوا جس پر فوڈ اتھارٹی نے بالترتیب 25ہزار اور 15ہزار جرمانے کر دئیے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی محض خانہ پوری کے لئیے کی گئی ہے۔ نہ ہی کینٹین کو سیل کیا گیا نہ ہی مزید کاروائی کی گئ روزانہ کی بنیاد پر مریض انکے لواحقین اور شہری کینٹین بارے شکایات کرتے نظر آتے ہیں لیکن افسران ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری صحت اور کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *