ساہیوال ڈویژن میں اسٹرو ٹرف لگائی ، گورنر گولڈ کپ ٹورنامنٹ کروایا جائے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے بیورو چیف ڈان ٹی وی شہزادہ عالمگیر کی ملاقات

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

لاہور:ساہیوال ڈویژن میں ہاکی کے فروغ کے لیے جلد سے جلد اسٹرو ٹرف کو فوری لگایا جائے، یہ بات بیورو چیف ڈان ٹی وی شہزادہ عالمگیر نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ ساہیوال میں اسٹرو ٹرف کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس وقت پاکستان کی ٹیم میں ساہیوال ڈویژن کے کھلاڑی پاکستان ہاکی ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال میں سو سالہ ہاکی سپورٹس کلب میں گورنر گولڈ کپ ٹورنامنٹ کروانے کا فوری انعقاد کروایا جائے تاکہ ہاکی کو فروغ مل سکے کیونکہ ساہیوال کی ٹیم پنجاب میں دوسرے نمبر پر آئی اور اس کی گرلز بھی پنجاب میں سیمی فائنل کھیلی اور آل پاکستان ٹورنامنٹ میں لڑکیوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شہزادہ عالمگیر بیورو چیف ڈان ٹی وی نے بتایا کہ گورنر پنجاب جلد ہی ساہیوال میں ٹورنامنٹ کا اعلان کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *