سابق صدر کشمیر رابطہ کمیٹی چوہدری محمد عظیم کا میر پور میں ھونے والی کل جماعتی کانفرنس کا خیرمقدم

نمائندہ نوائے وقت

وٹفورڈ : میر پور میں ھونے والی کل جماعتی کانفرنس کا خیرمقدم۔ کل جماعتی کانفرنس میں مسلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے لیے عدالتی کمیشن قائم کرنے پر اقدامات کئے جائیں ۔ اب وقت آگیا ھے مسلہ کشمیر کے حل کے لیے روڈ میپ طے کیا جائے ۔ کل جماعتی کانفرنس میں ریاست جموں کشمیر کے دونوں اطراف ایک ساتھ انتخابات کرانے، جنگ بندی لائن کے خاتمے کیلئے۔ عوام کو آپس میں ملنے، تجارت کرنے کی اجازت کے حصول کے لیے عالمی عدالت انصاف کی خدمات حاصل کی جائیں، اقوام متحدہ کی قرارداد ون کے تحت ریاست کے دونوں اطراف متحدہ اسمبلی قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اقوام متحدہ کی قرارداد دادوں کے تحت کشمیر ی عوام کو ریاست کے دونوں اطراف آنے جانے کی کوئی پابندی نہیں۔ ریاست کے اندر اقوام متحدہ کی امن آرمی تعینات کی جائے۔ پاکستان گورنمنٹ پر ذمہ دار ی عائد ھوتی ھے کہ وہ ریاست کے دونوں اطراف متحدہ اسمبلی کے قیام اور آزاد کشمیر میں آیندہ سال ھونے والے انتخابات کا دائرہ کار مقبوضہ کشمیر تک وسیع کرنے کے لئے عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ کی خدمات حاصل کی جائیں ۔ مسلہ کشمیر کے حل کے لیے سہ فریقی کانفرنس بلانے کے لئے اقوام متحدہ کی خدمات حاصل کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز کشمیر ی رھنما ء سابق صدر کشمیر رابطہ کمیٹی چوہدری محمد عظیم نے کیا۔ چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ بنیادی طور بھارت کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ضروری ھے کہ آزاد کشمیر میں آیندہ سال ھونے والے انتخابات کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے نئی حکمت عملی اختیار کی جا ئے اسپر دفتر خارجہ کشمیر ی جماعتوں کا اجلاس طلب کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *