ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمن خان کا مختلف دیہی علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد ،شکایات کے فوری ازالہ کی یقین دھانی

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت

ساہیوال :ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمن خان نے شہریوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے تحصیل ساہیوال کے مختلف دیہی علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہریاں عوامی سہولت اور پولیس سے براہِ راست رابطہ کے فروغ کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور آئی جی پنجاب کی ہدایات پر منعقد کی گئیں۔کھلی کچہریوں کا انعقادتھانہ بہادر شاہ کے علاقہ آبادی موہلاں، سرور چوک اور چک نمبر 56 جی ڈی جبکہ تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقہ چک نمبر 87 /6 آر اور 93 /6 آر میں کیا گیا ۔ڈی پی او ساہیوال نے تمام مقامات پر شہریوں سے انفرادی و اجتماعی مسائل سنے اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شکایات کا فوری اور میرٹ پر ازالہ یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمن خان نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو ختم کر کے باہمی اعتماد کو فروغ دینا ہی ان کھلی کچہریوں کا مقصد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *