قادیانیوں کو قربانی سے روکنے کی کوششیں شروع

سٹاف رپورٹرنوائے وقت

کراچی :اہلسنت ہیلپ ڈیسک سمیت مختلف مذہبی تنظیمیں عیدالاضحیٰ پر قادیانیوں کی جانب سے قربانی اور شعائر اسلام کے استعمال کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے متحرک ہوگئی ہیں۔ اس حوالے سے کمشنرکراچی اور آئی جی سندھ کو قادیانیوں کی جانب سے قربانی اور شعائر اسلام کے استعمال سے روکنے اور قانونی کارروائی کیلئے خطوط لکھے گئے ہیں۔ مذہبی تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہر سال عیدالاضحیٰ کے ایام میں مختلف شہروں، دیہاتوں اور علاقوں میں قادیانی اپنے جانور قربان کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *