راجہ اسد ایلیاء کی زیر نگرانی کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کا مون سون سے قبل صفائی مہم کا آغاز

رانا وحید نوائے وقت

کراچی : کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کا مون سون سے قبل صفائی مہم کا آغاز، متعدد اہم علاقوں میں کام جاری کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راجہ اسد ایلیاء کی ہدایت پر مون سون سیزن کی پیشگی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حالیہ ہدایات کے تحت کنٹونمنٹ حدود میں نالوں، گٹروں اور سڑکوں کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔صفائی مہم کے تحت عباسی شہید روڈ، شہید مبارک روڈ، ہاکی اسٹیڈیم روڈ، کالا پل اور اطراف کے دیگر نشیبی علاقوں میں موجود نکاسی آب کے نظام کی مکمل صفائی کی جا رہی ہے۔راجہ اسد ایلیاء نے اس موقع پر کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی اولین ترجیح عوامی سہولت اور ان کی حفاظت ہے۔ مون سون کے دوران ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *