سوشل صارفین اس پر رد عمل دیتے ہوئے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو حکومت کی تبدیلی کا حربہ قرار دے رہے ہیں
انٹرنیشنل رپورٹرنوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ
بیت المقدس :سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی کی یہودیوں کے مقدس مقام ’دیوار گریہ‘ کے دورے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جب کہ سوشل صارفین اس پر رد عمل دیتے ہوئے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو حکومت کی تبدیلی کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔
ایران اسرائیل تنازع کے دوران ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی کی سرگرمیاں اچانک سوشل میڈیا پر سامنے آنے لگی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں رضا پہلوی مقبوضہ بیت المقدس کے دورے پر نظر آئے جہاں وہ یہودیوں کے مقدس مقام دیوار گریہ پر بھی پہنچے۔