کورٹ رپورٹرنوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ
لاہور:راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا۔
فیصلے کے مطابق عمران خان کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔