رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ
ساہیوال : ڈاکٹر آصف طفیل نے ساہیوال ڈویژن کے نئے کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ وہ کمشنر ساہیوال تعینات ہونے سے پہلے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب تعینات تھے۔کمشنر آفس پہنچنے پر ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر، نے ان کا استقبال کیا۔ سابق کمشنر شعیب اقبال سید بھی ان کے ہمراہ تھے۔چارج سنبھالنے کے بعد ایڈیشنل کمشنرنے ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی اور ڈائریکٹر فنانس شفیق احمد ڈوگرسے غیر رسمی ملاقات میں انہوں نے عوام کے مسائل حل کرنے اور ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو اپنی ترجیح قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر کے دروازے سائلین کے لیے کھلے رکھیں تاکہ عوامی شکایات کو فوری حل کیا جا سکے۔اس سے قبل آنے والے کمشنر اور جانے والے کمشنر کو پھول پیش کیے گئے۔