شفیق چوہان ، کاشف مشتاق بھٹی اور ملک عرفان مبشر نے جیتنے والوں کو پھولوں کے ہارپہنا ئے اور گلدستے پیش کیے
زین طاہر چوہدری/ علمدار حسین زیدی ، ڈان ٹی وی
ساہیوال : ساہیوال کارگو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شفیق چوہان کی قیادت میں منتخب ہونے والے صدر آئی ٹی ایسوسی ایشن زاہد حسین مغل، سہیل اشفاق جنرل سیکرٹری، عمر روف فنانس سیکرٹری اور حیدر اقبال میڈیا سیکرٹری کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر ممبر چیمبر آف کامرس میاں کاشف، مشتاق بھٹی ،ملک عرفان اور مبشر شفیق چوہان بھی ہمراہ تھے۔ شفیق احمد چوہان نے کہا کہ زاہد حسین مغل کا کمپیوٹر ایسوسی ایشن کا صدر متخب ہونا تاجروں کے لیے ایک انمول تحفہ ہے ۔زاہد حسین مغل نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی نے جو عزت دی ہے اس کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے میں اپنے تمام وسائل بروئے کر لا کر تاجروں کے لیے اچھے کام کروں گا ۔مشہور بزنس مین شفیق چوہان ، کاشف مشتاق بھٹی اور ملک عرفان مبشر نے جیتنے والوں کو پھولوں کے ہارپہنا ئے۔ گلدستے پیش کیے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔