فرانس میں پارکوں، ساحلوں اور بس شیلٹرز میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد

لائبریریوں، سوئمنگ پولز اور اسکولوں کے باہر بھی سگریٹ نوشی ممنوع ہو گی

انجم اقبال نوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ

پیرس:فرانسیسی حکومت نے اتوار سے ساحلوں، پارکوں، گارڈنز اور بس شیلٹرز میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ حکم نامہ ہفتے کے روز سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا، جس کے تحت لائبریریوں، سوئمنگ پولز اور اسکولوں کے باہر بھی سگریٹ نوشی ممنوع ہو گی۔

فرانسیسی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی اس پابندی کا مقصد بچوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔

تاہم، سرکاری حکم نامے میں الیکٹرانک سگریٹ کا ذکر نہیں کیا گیا جب کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 135 یورو (تقریباً 44 ہزار 849 روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *