جنرل رپورٹرنوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ
شمالی وزیرستان :پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہفتے کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر عسکریت پسندوں کے خودکش حملے میں 13 فوجی جان سے گئے جبکہ فورسز نے کارروائی کر کے 14 عسکریت پسندوں کو مار دیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق: ’ایک گاڑی میں سوار خودکش حملہ آور نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جسے آگے موجود دستے نے روک کر اس کا ارادہ ناکام بنا دیا، تاہم انڈین سپانسرڈ خوارجیوں نے بارود سے بھری گاڑی کو آگے موجود دستے کی ایک گاڑی سے ٹکرا دیا۔‘
بیان کے مطابق اس حملے میں صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل، سپاہی روحیل، سپاہی محمد رمضان، سپاہی نواب، سپاہی زبیر احمد، سپاہی محمد سخی، سپاہی ہاشم عباسی، سپاہی مدثر اعجاز اور سپاہی منظر علی جان سے گئے۔
جبکہ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں
نائب صوبیدار عالم
نائب صوبیدار طاہر
حوالدار ولی محمد
حوالدار تنویر
سپاہی شہاب
سپاہی حافظ اکرام
سپاہی قدیر
سپاہی سید عارف
سپاہی سخاوت
سپاہی فیاض شامل ہیں
مزید کہا گیا کہ ’حملے میں تین شہری، جن میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، شدید زخمی بھی ہوئے۔‘
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بعد میں ہونے والی کلیئرنس کارروائیوں میں عسکریت پسندوں کا پیچھا کیا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سکیورٹی فورسز نے 14 عسکریت پسندوں کو جان سے مار دیا۔