پشاو: محرم کا پہلا ماتمی جلوس امام بارگاہ باوا فضل حسین سے برآمد ،امام بارگاہ آغا سید مصطفی شاہ رضوی میں ختم ہوگا

بیوروچیف نوائے وقت + ڈان ٹی وی

پشاو: محرم الحرام کے حوالے سے پہلا ماتمی جلوس امام بارگاہ باوا فضل حسین سے برآمد ہوا ہے۔ اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ آغا سید مصطفی شاہ رضوی محلہ خداداد میں اختتام پذیر ہوگا۔ عزادار نوحہ خوانی اور ماتم کر کے شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ جلوس کے مقررہ راستوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل سکوڈ کے اہلکار بھی موجود ہیں۔
جلوس کے داخلی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔راستے میں عزاداروں کے لئے سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *