سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
اسلام آباد:پاکستان نے جرمنی میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے دہری شہریت کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب جرمنی میں مقیم اوورسیز پاکستانی جرمن شہریت حاصل کرنے کی صورت میں پاکستان کی شہریت سرنڈر کرنے کے پابند نہیں رہے۔
اس فیصلے کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانیوں کو ریلیف ملے گا جو طویل عرصے سے جرمنی میں مقیم ہیں اور شہریت کے معاملے میں غیریقینی صورتحال کا سامنا کر رہے تھے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے تحت دہری شہریت سے متعلق قومی پالیسی میں توسیع کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔