محمد ابرار نوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ
دہلی:انڈین اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایک مرتبہ پھر پاکستانی شوبز شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انڈیا میں غیردستیاب ہو گئے ہیں۔
بدھ کے روز رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ انڈیا میں معروف پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عائد پابندیاں عارضی طور پر ہٹا لی گئی ہیں، جس کے بعد انڈین سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی تنقید بھی سامنے آئی تھی۔
اب اگر کوئی انڈین صارف انسٹاگرام پر ان شخصیات کے اکاؤنٹس تلاش کرے تو ایک نوٹیفکیشن ظاہر ہوتا ہے جس پر لکھا ہوتا ہے ’انڈیا میں دستیاب نہیں۔ یہ مواد قانونی درخواست پر محدود کیا گیا ہے۔‘
ذرائع نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا ہے کہ ان اکاؤنٹس کی عارضی دستیابی ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی تھی۔
ایک حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ’اگر آپ کو کچھ اکاؤنٹس ایکس، یوٹیوب یا میٹا پر نظر آ رہے ہیں تو وہ چند گھنٹوں میں دوبارہ بلاک ہو جائیں گے۔ یہ سب ایک تکنیکی گڑبڑ تھی جو اب درست کر لی گئی ہے۔‘