پاک پتن: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 20 بچوں کےمرنے پرتھانہ سٹی پاکپتن میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار اور دیگر عملے کے خلاف مقدمہ درج

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت، ڈان ٹی وی

پاک پتن: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 20 بچوں کے دم توڑنے پرتھانہ سٹی پاکپتن میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاکپتن سمیت مختلف ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر میں ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز اور سٹاف بھی شامل۔ یاد رہے گزشتہ روز سی ایم پنجابن نے دورہ کیا اور مریضوں کے لواحقین نے شکایات کے انبار لگا دیے تھے جس پر سی ایم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کی ۔ہسپتال میں آکسیجن کی عدم دستیابی کے باعث 20 سے زائد بچے دم توڑ گئے تھے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بچے اکسیجن سے فوت نہیں ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *