پی ٹی آئی کی سیاست کا نیا موڑ، عمران خان کے بیٹے لابنگ کے لیے امریکہ جائیں گے؟

سٹاف رپورٹر، نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لندن/راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے لندن مقیم دونوں بیٹے اپنے والد اور سینکڑوں پارٹی ورکرز کے حق میں لابنگ کرنے لیے امریکہ روانہ ہونے والے ہیں۔

یہ بات عمران خان کی رہائی کے لیے شروع کی جانے والی نئی مہم کے سلسلے میں تیاریوں کی بات کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہی ہے۔

ان کے مطابق احتجاجی تحریک کے اس مرحلے میں پارٹی کے حامی ملک بھر میں احتجاج کے لیے سڑکوں پر آئیں گے۔ جبکہ عمران خان کے دونوں بیٹے اس سلسلے میں امریکہ جا کر لابنگ کریں گے تاکہ امریکی انتظامیہ کو باور کرا سکیں کہ انسانی حقوق کی پاکستان میں صورت حال کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *