پاکستان کا ایشیا کپ کیلئے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا امکان،نوائے وقت کا انکشاف

ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا جائے گا،نوائے وقت ذرائع

نور فاطمہ افضل نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لاہور:پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 3 جولائی کو بھاررتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی، قومی ٹیم بھارت کے شہر راجگیر، بہار میں ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ہاکی 27 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک بھارت میں شیڈول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *