برطانیہ: ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار، ہسپتال میں داخل،مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں،صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لندن:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین شدید علیل اور لندن کے ہسپتال میں داخل ہیں، جہاں ان کےمختلف ٹیسٹ کئے گئے۔

الطاف حسین ایم کیو ایم کے بانی ہیں، جسے پہلے مہاجر قومی موومنٹ کے نام سے جانا جاتا تھا، انہوں نے اردو بولنے والوں کی نمائندگی کے لیے ایک سیاسی جماعت کا آغاز کیا، الطاف حسین اس وقت لندن میں مقیم ہیں، جہاں وہ 1992 سے خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہے ہیں، بعد ازاں انہیں برطانوی شہریت مل گئی تھی، لندن سے الطاف حسین نے سیاست میں فعال کردار ادا کیا، وہ باقاعدگی سے کراچی میں اپنے کارکنان سے خطاب کرتے تھے۔

لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفیٰ عزیزآبادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ’ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کو شدید علالت کے باعث لندن کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔

انہوں نے عوام سے ایم کیو ایم کے بانی کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔

دریں اثنا، ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی طبیعت گزشتہ رات بگڑی اور ڈاکٹر کے معائنے اور سفارش پر انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا، ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ کروائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *