سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
فوٹو: ڑاجہ طارق محمود خان
لندن:الفورڈ کی معروف شخصیت کاشف ربانی نے اپنے والد غلام ربانی اور اپنے استاد پیر سید صابر حسین شاہ جیلانی کے ایصال ثواب کیلئے محفل میلاد کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی پیر سید عبدالقادر جیلانی،سید امام علی شاہ جیلانی، صاحبزادہ پیر سید مظہر حسین شاہ جیلانی، علامہ اشتیاق قادری، قاری عاصم مرزا، فیصل قادری اور حافظ حسنات قادری نے خطاب کیا۔ تقریب میں عاطف ربانی، چوہدری عبدالشكور، چوہدری ذوالفقار، حاجی خادم حسین، نزر قادری، حاجی نور حسین، امان قادری اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔