فاروق شاہ
راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اوورسیز کے عہدے داران کااجلاس منعقد ہوا۔ جس میں 25ممالک کے صدور اور جنرل سیکرٹری نے شرکت کی، اجلاس کی صدارت جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ اوورسیز رانا افتخار نے کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے دو دن پہلے قائد عوام میاں محمد نواز شریف کی طرف سے یوتھ ونگ کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی جب قائد یوتھ ونگ کیپٹن صفدر اعوان جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ انجم عقیل خان اور دیگر ممبر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سے یوتھ ونگ کو ختم کرنے کے بارے میں رابطہ کیا تو انہوں نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور جاری ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے یا اصلی ہے۔ اس پر قائد عوام میاں نواز شریف، بیرسٹر امجدملک کی طرف سے یوتھ ونگ کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن کی وضاحت کی جائے۔ اس فیصلے پر نوٹس لیں اور بیرسٹر امجد ملک سے پوچھا جائے کہ کس کے حکم پر یوتھ ونگ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ یوتھ ونگ مسلم لیگ اوورسیز صدر انجم چوہدری اور جنرل سیکرٹری رانا محمد افتخار اوورسیز نے تمام ممالک کے عہدے داروں نے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا موقف اپنے قائدین کو دیں۔ احتجاج کریں۔ انشااللہ 17اگست اوورسیز کی جانب سے بہت بڑا پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مرکزی قیادت ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار تشریف لا رہے ہیں۔اگر مسلم لیگ یوتھ ونگ کو ختم کرنا تھا تو قائد عوام میاں نواز شریف اپنی میڈیا سیل سے یہ نوٹیفکیشن جاری کرسکتے تھے نہ تو بیرسٹر امجد ملک کوآرڈینیٹر اوورسیز اور وائس چیئرمین اور پی سی جسے مشکوک کردار کے انسان کے ذریعے آتا۔بیرسٹر امجد نے کچھ غیر قانونی بھرتیاں کی ۔ ہم نے بارہ سال میں اپنی جماعت مسلم لیگ کے لیئے کام کر کے پوری دنیا سے مسلم لیگ یوتھ ونگ کا ہراول دستہ بنایا ۔ اوورسیزپاکستانی میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یوتھ ونگ کو ختم کرنے کی جو سازش کی گئی ہے اس میں جو جو ملوث ہے، ان کے خلاف پارٹی کی آئین کو نقصان پہنچانے پر قانونی کاروائی کی جائے اور بیرسٹر امجد سے فورآ استعفی لیا جائے ۔جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ برطانیہ سیف خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام ممالک جرمنی ،اٹلی، فرانس، ہالینڈ، بیلجیم، امریکہ، کینیڈا سے تمام اوورسیز کہ صدور، جنرل سیکرٹری اور کارکنان کی طرف سے یہ ایک پریس ریلیزہے جس میں ملک امجد او پی سی ڈیوائس چیئرمین اور انٹرنیشنل افیئر سے استعفی کے طلبگار ہیں۔ یہ ڈرامہ امجد ملک اتھارٹی کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور قائدین کو دنیا میں بدنامی کا باعث بنا رہے ہیں ۔یوتھ ونگ کی مرکزی قائدین نے ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار سے رابطہ کیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا ۔کیپٹن صفدر اور زاہد ایم این اے اور اوورسیز رانا افتخار جنرل سیکرٹری قائدین کی طرف سے کوئی ایسی ڈائریکشن پر بات نہیں کی گئی ہے۔ یوتھ ونگ، لیڈیز ونگ ،علما ونگ ،وکلا ونگ کے خلاف گمراہی کا لیٹر نکالا گیا ہے جس کو آپ سے منسوب کیا گیا ہے اس کو واپس لیا جائے اور رانا افتخار سے مشاورت کر کے اس لیٹر کو دوبارہ بحال کیا جائے ۔