ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاک بھارت میچ منسوخ،شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنا وجہ

سپورٹس رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لندن:ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں آج برمنگھم میں کھیلا جانے والا پاکستان اور انڈیا کا میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے منتظمین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میچ کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ایک بار پھر خلوص دل سے معذرت خواہ ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ لوگ سمجھ جائیں گے کہ ہم صرف شائقین کے لیے خوشی کے چند لمحات لانا چاہتے تھے۔‘

انسٹاگرام پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ہم نے ہمیشہ کرکٹ کو پسند کیا ہے اور اس سے محبت کی ہے، اور ہمارا واحد مقصد شائقین کو کچھ اچھے، خوشی کے لمحات دینا ہے۔‘
’یہ خبر سننے کے بعد کہ پاکستان ہاکی ٹیم رواں سال انڈیا آئے گی، اور حالیہ انڈیا بمقابلہ پاکستان والی بال اور دیگر بین الاقوامی میچوں کو دیکھنے کے بعد، ہم نے صرف دنیا بھر کے لوگوں کو کچھ خوشگوار یادیں دینے کے لیے ڈبلیو سی ایل میں انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ کو جاری رکھنے کا سوچا تاہم، ہم نے انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے مطابق باقی تمام میچز اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *