عسکری قیادت ناکام :خیبرپختونخوا میں ایک اور جان لیوا حملہ: کرک میں شدت پسندوں کا حملہ، ڈرائیور سمیت چار ایف سی اہلکار جان سے گئے

نمائندہ نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

کرک : خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں گرگری آئل فیلڈ پر مامور ایف سی اہلکاروں پر شدت پسندوں کے حملے میں تین اہلکار اور ان کا ڈرائیور جان سے گئے۔

پولیس کے مطابق ایف سی کے اہلکار گرگری سے ویگو ڈالہ گاڑی کے ذریعے روانہ ہوئے تھے کہ راستے میں پہاڑ کی چوٹی پر موجود مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ایف سی اہلکار ضلع کرک میں آئل فیلڈ کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *