غیرقانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں بعض شہروں میں شہریوں کو اوپن مارکیٹ سے ڈالر کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے
نور فاطمہ افضل نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لاہور:پاکستان میں غیرملکی کرنسی کے غیرقانونی کاروبار کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجے میں کچھ شہروں میں شہریوں کو اوپن مارکیٹ سے ڈالر کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
کئی شہری ملک سے باہر جانے کا ارادہ رکھنے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ انہیں ایکسچینج کمپنیوں سے ڈالر نہیں مل رہے۔
ڈالر کی قلت کی زیادہ تر شکایات پنجاب کے شہر لاہور سے سامنے آئی ہیں۔