سٹاف رپورٹ نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لندن:پاکستان تحریک انصاف بیلجم کے سابق صدر اور پی ٹی آئی برطانیہ کے مرکزی راہنما جی ایم خان نے لندن میں احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ناکردہ گناہوں اور پاکستانیوں کو شعور دینے کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد کے مالی اسکینڈل کا سراغ پرتگال میں لگ گیا لہٰذا اس اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ پنجاب کے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ پہلے لندن اور اب پرتگال بھی منتقل کیا جا رہا ہے جس سے اہم شخصیات نے جائیدادیں خریدی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف بیلجم کے سابق صدر اور پی ٹی آئی برطانیہ کے مرکزی راہنما جی ایم خان نے کہا کہ پرتگال اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات کے بعد پنجاب کے 10 کھرب روپے پرتگال میں ہی برآمد ہوں گے، جعلی حکومت نے صرف ڈھائی سال میں 78 سال کے کرپشن کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے اپنے فرنٹ مین کو بچانے کے لیے استعفے کا شوشہ چھوڑا ہے، عوام کے ٹیکسوں کے پیسے باہر منتقل کرکے محلات بنائے گئے ہیں مگر ان کا پیٹ بھرنے کا نام نہیں لے رہا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے پیسوں کی وصولی کرکے خزانے میں جمع کیے تھے جبکہ شریف خاندان کی حکومت خزانے کو لوٹ کر کرپشن کے نئے ریکارڈ بنارہی ہے، جعلی حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف بیلجم کے سابق صدر اور پی ٹی آئی برطانیہ کے مرکزی راہنما جی ایم خان نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ جعلی حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں۔