تھوک کے حساب سے سزائیں دینے کا موسم: رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کا کیس، عمر ایوب، شبلی فراز، رکن صوبائی اسمبلی اسمٰعیل سیلا اور شیخ شاہد جاوید سمیت 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا

کورٹ رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

فیصل آباد: انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور زین قریشی سمیت 34 ملزمان کو کیس میں بری کردیا، زرتاج گل، فرح آغا، کنول شوزب کو بھی 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) فیصل آباد نے 9 مئی کو رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی وسینیٹ کے سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 59 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔

9 مئی کو فیصل آباد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

اے ٹی سی فیصل آباد نے رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی سمیت 34 ملزمان کو بری کردیا۔

عدالت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاوہ سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مجموعی طور پر 59 پی ٹی آئی رہنماؤں وکارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اسمٰعیل سیلا اور شیخ شاہد جاوید کو بھی 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔

سزا پانے والوں میں زرتاج گل، فرح آغا، کنول شوزب، شیخ راشد شفیق، رائے مرتضیٰ، عنصر اقبال، بلال اعجاز، اشرف سوہنا، مہر جاوید اور شکیل نیازی بھی 10،10 سال قید کی سزا پانے والوں میں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *