سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لندن:یورپ میں جولائی کے دوران امریکی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا کی فروخت میں گذشتہ برس کے مقابلے میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ چینی کمپنی بی وائے ڈی نے نمایاں ترقی کرتے ہوئے پہلی بار ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
برطانوی نیوز سائٹ ’دی گارڈیئن‘ نے یورپی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے سی ای اے) کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ گذشتہ ماہ یورپی یونین، یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن اور برطانیہ میں ٹیسلا کی آٹھ ہزار 837 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ جولائی 2024 میں یہ تعداد 14 ہزار 769 تھی۔
اس کے برعکس بی وائی ڈی کی نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن 13 ہزار 503 تک پہنچ گئی جو کہ گذشتہ برس اسی مہینے میں چار ہزار 151 تھی۔