اسلام آباد: زیر استعمال پارک پر “معرکہ حق” قومی یادگار کی تعمیر کا آغاز

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

اسلام آباد: سیکٹر H-8 میں بھارتی جارحیت کے خلاف شاندار کامیابی کی یاد میں قومی یادگار ”معرکہ حق” کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ یہ یادگار ایک زیر استعمال پارک میں بنائی جا رہی ہے جسے جدید اور پرکشش عوامی مقام میں تبدیل کیا جائے گا۔

یادگار کا تھیم قرآن پاک کی آیت بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (سیسہ پلائی ہوئی دیوار) سے لیا گیا ہے، جو قوم کے اتحاد اور غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔

یادگار کے ڈیزائن اور تعمیر کی ذمہ داری فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کو دی گئی ہے جبکہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) نے منصوبے کے لیے مختص زمین فراہم کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *