متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کے طور پر مستند اور قابلِ اعتماد تنظیموں کے ذریعے متاثرہ علاقوں تک پہنچائی جائے گی
سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
اسلام آباد / برسلز: پاکستان میں شدید مون سون بارشوں کے باعث آنے والے اچانک اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے یورپی یونین نے 10 لاکھ 50 ہزار یورو (تقریباً 35 کروڑ روپے) کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
برسلزذرائع کے مطابق اسلام آباد میں یورپی مشن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں درجنوں علاقے متاثر ہوئے ہیں، جہاں اب تک سیکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متعدد تاحال لاپتہ ہیں۔
یورپی یونین نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ امداد مستند اور قابلِ اعتماد انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ذریعے متاثرہ علاقوں تک پہنچائی جائے گی۔