سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
کراچی: احسن آباد فیز ون میں ایک فیکٹری پر 25 سے زائد مسلح افراد نے دھاوا بول کر بھاری مالیت کی مشینری اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔
واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی رات 11 بجے کے قریب پیش آیا۔
ملزم رات گئے ان کی گارمینٹس فیکٹری کی حدود میں داخل ہوئے اور سب سے پہلے چوکیدار کو قابو کیا، تشدد کا نشانہ بنایا اور یرغمال بنائے رکھا۔
’ملزم بآسانی فیکٹری کے مختلف حصوں سے مشینری اور دوسرا سامان اکٹھنا کرنے میں کامیاب ہوئے اور کئی گاڑیوں میں ڈال کر فرار ہو گئے۔
انہوں نے سامان کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں 25 صنعتی مشینیں، تین عدد قیمتی لیپ ٹاپس اور دوسرا سامان شامل تھا۔
فیکٹری انتظامیہ ابھی سامان کی درست مالیت کا اندازہ لگا رہی ہے۔