رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ انچارج پیرافورس نعمان قیصر 58 اے جی ڈی، نور شاہ، ہڑپہ، اورنگا آباد میں لگائے گئے سیلاب متاثرین کیمپ میں مرد و خواتین اور بچوں کو کھانا تقسیم کیا۔ساہیوال پیرا فورس ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پرسیلاب سے متاثرہ کیمپس میں کھانا اور ادویات دے رہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اس دکھ درد کی گھڑی میں سیلاب متاثرین بھائیوں کے ساتھ ہیں اور کوئی متاثرین میں سے بھوکا نہیں رہے گا۔ ہم راتوں کوبھی کیمپس کی نگرانی اور پھنسے ہوے لوگوں اورمویشی کو ریسکیوکرکے کیمپس تک پہنچا رہے ہیں۔